اشتہار

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے امپائر کون ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ میں امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ میں جیف کرو میچ ریفری ہوں گے جبکہ کرس براؤن ایڈرائن ہولڈ اسٹاک فیلڈ امپائر اور روڈ ٹکر ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری، کرس گفانے اور ایلیکس وارف فیلڈ امپائر ہوں گے۔

- Advertisement -

14 اکتوبر کو پاک بھارت میں بھی اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کے احسن رضا ورلڈ کپ کے 12 میچز میں میچ آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان، آسٹریلیا گروپ میچ میں رچی رچرڈسن ریفری، رچرڈ النگورتھ اور کرس براؤن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچی رچرڈسن پاکستان اور افغانستان کے میچ میں بھی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پال ریفل، روڈ ٹکر اور کرس گفانے پاک افغانستان میچ کے آفیشلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں نتن مینن اور رچرڈ کیٹلبرو فیلڈ امپائر، اینڈریو پائیکرافٹ ریفری ہوں گے۔

پاک نیوزی لینڈ آفیشلز ٹیم میں رچی رچرڈسن، پال ولسن ، کیٹلبرو اور النگورتھ شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری جب کہ پال ولسن اور روڈ ٹکر میچ ریفری ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں