ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت ’’70 لاکھ‘‘ تک جا پہنچی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ ماہ انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے بھی جوش وجنون حدیں پار کر رہا ہے اور اس بڑے میچ کے ٹکٹ کی قیمت پاکستانی 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کرکٹ کا میدان کہیں بھی ہو اگر مد مقابل پاکستان اور بھارت ہوں تو وہ جوش اور جنون سے کھیل سے زیادہ جنگ بن جاتا ہے آئندہ ماہ انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے بھی جوش وجنون حدیں پار کر رہا ہے اور اس بڑے میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ قیمت ناقابل یقین حد سے بھی اوپر جا چکی ہے۔

ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول روایتی حریفوں کے میچ کی مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ بلیک مارکیٹنگ میں اس کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپے (پاکستانی 70 لاکھ کے لگ بھگ) سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ عالمی آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر فروخت کیے جا رہے ہیں اور محض چند گھنٹوں میں تقریباً تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے تاہم اب بھی مذکورہ پلیٹ فارم سائٹ پر 100 کے قریب ٹکٹ دستیاب ہیں جن کی قیمت لاکھوں روپے ہے اور انہیں 19 لاکھ 51 ہزار 580 بھارتی روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں‌ ورلڈ کپ کے جعلی ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں؟

بھارت میں کرکٹ کا جنون اس قدر سر چڑھ چکا ہے کہ بھارتی اپنی ٹیم کے دیگر میچز بھی بھاری قیمت پر خرید رہے ہیں جیسا کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 سے زائد روپے میں فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ چنئی میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 31,340 روپے سے لیکر 9,31,295 روپے تک فروخت کیلے پیش کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں