اشتہار

’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘، صارفین کا بھارتی بورڈ پر طنز

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا بھارت میں آغاز ہوچکا ہے تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ میں شائقین کی تعداد مایوس کن حد تک کم رہی اور اسٹیڈیم خالی رہا۔

شائقین اس بات سے کافی ناخوش ہیں اور ورلڈکپ جیسے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں خالی گراؤنڈ کا ذمہ دار بی سی سی آئی کو قرار دے رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے اس کا موازنہ 2015 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ سے بھی کیا جس میں گراؤنڈ پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈکپ کے میچ میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی بورڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ ’دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی‘۔ ایک خاتوں نے لکھا کہ ’کنگال بورڈ عرف امیرترین بورڈ‘۔

- Advertisement -

کئی صارفین نے سابقہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے دوران مداحوں سے پُر گراؤنڈ کی تصاویر شیئر کیں اور دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم سے خالی اسٹینڈز کی تصوریں شیئر کیں۔

واضح رہے کہ افتتاحی مقابلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، تاہم کیویز بیٹرز کی شاندار بلے بازی دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں قلیل تعداد میں شائقین موجود تھے۔

فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود بھارتی عوام نے اسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا۔ کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز بی سی سی آئی پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ میچز سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں