اشتہار

ورلڈ کپ: شکیب الحسن کی جگہ کس کھلاڑی کو بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

الٹے ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کے باعث عالمی کپ سے باہر ہونے والے بنگلہ دیشی کپتان کی جگہ کون سا کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے گا تفصیلات سامنے آگئیں۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے شکیب الحسن انجری کا شکار ہوئے تھے، اب ان کی جگہ انعام الحق کو آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ نائب کپتان نجم الحسن شانٹو شکیب کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

میچ کے بعد ایکسرے میں انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے شکیب 11 نومبر کو پونے میں آسٹریلیا کے خلاف ب ٹورنامنٹ کے آخری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان نے انجری سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شکیب کو ان کی اننگز کے شروع میں بائیں ہاتھی کی شہادت کی انگلی پر چوٹ لگی تھی لیکن وہ ٹیپنگ اور درد کش ادویات کے ساتھ بلے بازی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ آل راؤنڈر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن انگلی میں فریکچر کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ ہفتہ 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف میگا ایونٹ کا اپنا آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے مسلسل 6 شکستوں کے بعد گزشتہ روز سری لنکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی تھی جس میں شکیب الحسن نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

تاہم مذکورہ میچ شکیب الحسن کی جانب سے سری لنکن بیٹر انجلیو میتھیوز کے خلاف ٹائمڈ آؤٹ اپیل پر امپائر کے آؤٹ دیے جانے کے بعد تنازع کا شکار ہو گیا اور کرکٹ حلقوں میں بنگلہ کپتان کے اس اقدام پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں