جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان، بھارت سے آگے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اقوام متحدہ نے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں فن لینڈ کے شہری مسلسل آٹھویں سال بھی سب سے خوش لوگ قرار پائے ہیں۔

دوسرے نمبر پر ڈنمارک کے لوگ جبکہ تیسرے نمبر پر آئس لینڈ کے شہری شامل ہیں۔

برطانیہ اور امریکا خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں شروع کے 20 ملکوں میں بھی موجود نہیں ہیں۔

پاکستان دنیا کا 108واں سب سے خوش ملک قرار پایا ہے جبکہ بھارت پاکستان سے 18 درجے نیچے 126 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 فہرست کے مطابق ایشیا کے خوش ترین ممالک میں تائیوان سرفہرست ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے (مجموعی طور پر 34 ویں) جبکہ ویتنام تیسرے (46 ویں) نمبر پر رہا۔

تھائی لینڈ کے حصے میں چوتھا نمبر آپا جبکہ جاپان اور فلپائن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔

ایشیا کا 7 واں خوش ترین ملک کوریا قرار پایا جبکہ ملائیشیا 8 ویں نمبر پر رہا۔

چین نے ایشیا کے 9 ویں خوش ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ منگولیا 10 ویں نمبر پر رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں