پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کے امراض سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں دل کا عالمی دن انتیس ستمبر کومنایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاوُ کیلئے شعور پیداکرنا ہے، دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
اس سال آج کے دن کا عنوان ’ دل کے لیے صحت مند انداز زندگی اپنانا اور ایکسرسائز کرنا‘ تجویز کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور گلوکوز کا بڑھنا، تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
امراض قلب سے بچاؤ کے حیرت انگیز طریقے
اسلامی طریقہ
اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے پر گفتگو کی گئی ہے ، اسلام نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہر ہ کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے بے شمار طبی فوائد بیان کیے ہیں۔
ماہرین نے ایک تحقیق میں 186 افراد کو شامل کیا گیا اور انکو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، جن میں ایک گروپ کے افراد کو کہا گیا کہ وہ کسی کے کام کرنے پر اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور شکریہ ادا کریں اور خوش رہیں جبکہ دوسرے گروپ کے افراد کو کہا گیا کہ کوئی بات نہ کریں۔
تحقیق کار پروفیسر پال ملز کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دوسروں کا شکریہ ادا کرنے والے مریضوں کا موڈ خوشگوار رہا، جس کے باعث وہ کم تھکے اور کم دباؤ کا شکار ہوئے جبکہ ان کی حالت دوسرے گروپ کے افراد کے مقابلے میں نسبتا بہتر رہی۔
شادی شدہ افراد آپس میں بات کریں
ایک اور تحقیق میں ماہرین نے اوسط عمر کے 281 شادی شدہ افراد کو اپنی سٹڈی کا حصہ بنایا، جس سے انہیں معلوم ہوا کہ گفتگو انسانی جذبات، رویے یا مزاج اور نفسیات پر گہرشادی شدہ حضرات کے لئے دل کے دورہ سے بچنے کا مشکل ترین طریقہ ے اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مثبت گفت و شنید سے میاں بیوی میں 8.5فیصد تک امراض قلب کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
خشک میوہ جات کا استعمال
ماہرین کے مطابق روزانہ سرسٹھ گرام خشک میوہ جات کھانے سے خون میں اضافی کولیسٹرول کی سطح میں غیر معمولی کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان میوہ جات میں عام غذا کی نسبت صحت مند چکنائی والےاجزاء، فائبر اور وٹامن موجود ہوتے ہیں، جو دل کےامراض سےبھی محفوظ رکھتے ہیں۔
لیموں سے اپنے دل کی صفائی کیجئے
لیموں کے رس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف دل کے امراض میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج کےلیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر، چکر آنا، متلی، وغیرہ کو کنٹرول کرکے دماغ اور جسم کو سکون پہنچاتا ہے اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کوبھی کم کر دیتا ہے۔
تیس منٹ کی تفریح آپ کو دل کے دورے سے بچا سکتی ہے
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرہفتے میں صرف تیس منٹ کسی پُرفضا مقام پرگزارئےجائیں تو اس سے نہ صرف ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے بلکہ دل کے عارضے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرگزارا گیا ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھاگھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے تو ڈپریشن کے واقعات میں سات فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں نو فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔