تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آپ کے خیال میں یہ کون سی ’’سواری‘‘ ہے؟

آپ نے جو تصویر دیکھی اس میں آپ کو کون سی سواری نظر آ رہی ہے شاید کچھ اسے ٹریکٹر سے تشبیہہ دیں لیکن یہ ٹریکٹر نہیں بلکہ بائی سائیکل ہے۔

دنیا حیرتوں کا مجموعہ ہے جہاں آئے دن نت نئی ایجادات اور ذہنی اختراع عام لوگوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ جرمنی میں ہوا جہاں دنیا کی سب سے وزنی اور سواری کے قابل بائی سائیکل بنائی گئی ہے جس کا وزن کئی بڑی گاڑیوں سے زائد یعنی 4800 پونڈ ہے۔

اس بائی سائیکل کی تصویر پر پہلی نظر ڈالی جائے تو یہ کوئی ٹریکٹر لگتی ہے کیونکہ اس کے اگلے اور پچھلے پہیے ٹریکٹر کے پہیوں کے مشابہہ یا ان کے ہم وزن وجسامت ہیں تاہم جب اس سواری کی حقیقت لوگ جانتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں۔

دنیا کی یہ عجوبہ اور وزنی ترین سائیکل مکمل طور پر اسکریپ دھاتوں سے تیار کی گئی ہے اور اس کا نام کلائن جوہانہ رکھا گیا ہے۔

مذکورہ سائیکل کو جرمنی کے ریکارڈ انسٹیٹوٹ جو ایک جرمن قومی ادارہ ہے اور یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرح کام کرتا ہے اس نے حال ہی میں اسے دنیا کی سب بھاری اور طاقتور ترین بائی سائیکل تسلیم کیا ہے۔

اس کی لمبائی 5 میٹر جبکہ اونچائی لگ بھگ 2 میٹر ہے اور اس کا مجموعی وزن 4800 پاؤنڈ یا (2,177 کلو گرام) ہے۔ اس طرح یہ سیڈان کاروں سے بھی زیادہ وزنی اور قوی الجثہ ہے۔ اس بائی سائیکل کے خالق سیبستیان بٹلر جرمنی کی ریاست سیکسونی اینہالٹ کے قصبے کوتھن میں رہتے ہیں۔

سیبستیان بٹلر نے بتایا کہ اس کی تیاری میں مجھے ٹرک کے گیئر باکس سے کافی مدد ملی اور کلاسک بائی سائیکل کا گیئر سسٹم کی طرح اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کلائن جوہانہ ایک 4800 پاؤنڈ وزنی دنیا کی سب سے بھاری قابل سواری بائی سائیکل ہے یہ مکمل طور پر اسکریپ دھاتوں سے تیار کی گئی ہے۔ اس میں 35 فارورڈ اور سات ریورس گیئر ہیں، یہ نہ صرف پیڈل سے حرکت کرتی ہے بلکہ یہ 15 ٹن تک وزن بنا کسی مشکل کے کھینچ سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -