تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

انٹرنیٹ‌ کا عالمی دن: تیزترین انٹرنیٹ، پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

انٹرنیٹ کو انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا اور آج دنیا کو اپنے اندر سمیٹے انٹرنیٹ کو تشکیل پائے 51 برس بیت گئے، اسی لیے آج انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں آج انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا جارہا ہے کیونکہ آج سے 51 برس قبل آج ہی کے دن دنیا کا پہلا الیکٹرونک پیغام بھیجا گیا تھا جو امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طالبعلم چارلی کلائن نے 1969 میں بھیجا تھا۔

جس کے بعد انٹرنیٹ ترقی کردیا گیا اور 25 سال قبل یورپیئن ریسرچ آرگنائزیشن ’سرن‘ میں ایک برطانوی سائنسدان برنرز لی نے ورلڈ وائیڈ ویب کا نظام تشکیل دیا۔ اس کو قائم کرنے کا مقصد دنیا بھر میں ایک خود کار طریقہ سے معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔

یہ معلومات تو یقیناً آپ کو حاصل ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے بتارہے ہیں کہ کس ملک میں انٹرنیٹ کتنی رفتار سے کام کررہا ہے۔

عالمی سرچ انجن اوکلا کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں دنیا میں اوسطاً فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ 85.73 ایم بی فی سیکنڈ رہی جب کہ موبائل انٹرنیٹ کی اسپیڈ 35.96 ایم بی فی سیکنڈ رہی۔

اگر ملکی اعتبار سے دیکھیں تو ستمبر 2020 میں فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں سنگاپور سرفہرست رہا اور وہاں ہر صارف کو اوسطاً 226.6 ایم بی فی سیکنڈ کی اسپیڈ ملی جب کہ موبائل انٹرنیٹ میں جنوبی کوریا پہلے نمبر رہا اور وہاں اوسطاً اسپیڈ 121 ایم بی فی سیکنڈ رہی جبکہ پاکستان 157 نمبر پر رہا جہاں فکسڈ براڈ بینڈ اسپیڈ 10.1 اور موبائل انٹرنیٹ کی اوسطاً اسپیڈ 17.13 رہی۔

Comments

- Advertisement -