دنیا بھر میں آج ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جارہا ہے، آج کے دن پوری دنیا میں دماغی صحت سے جڑے مسائل پر شعور بیداری مہم چلائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہزاروں لوگ جو دماغی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں اپنے انسانی حقوق سے محروم ہوجاتے ہیں، ان افراد کو نہ صرف سماج میں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ دماغی اور جسمانی طور پر انکا استحصال بھی کیا جاتا ہے۔
دماغی مسائل سے دو چار افراد علاج کے حق سے بھی محروم ہوجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں ذہنی امراض کا شکار ہزاروں افراد ہر سال مختلف وجوہات کے باعث خودکشی کرلیتے ہیں۔
ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔
#WorldMentalHealthDay is tomorrow!
People all over the UK will be wearing a green ribbon pin to show others that they're not alone, and to start a conversation about mental health.
Why will you wear yours? #WMHD #WMHD23 pic.twitter.com/JohvIqvbjh
— Mental Health Foundation (@mentalhealth) October 9, 2023
ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ آج 75 ویں سالگرہ منارہی ہے، ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2023 کئی وجوہات کے باعث اہم ہے، ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ تنظیم کو 1948 میں قائم کیا گیا تھا، فیڈریشن کی جانب سے بہت سی سفارشات کی گئی تھیں۔
اس عرصے کے دوران اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں کو عالمی ادارہ صحت یا بین الاقوامی ماہرین کی تجاویز اور مشورے کی بنیاد پر رکن ممالک کو عالمی سطح پر ذہنی صحت کے مریضوں کے لئے پالیسیاں بنانے، سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے، اس پر رکن ممالک کے درمیان کافی حد تک اتفاق رائے تھا۔
ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ کی جانب سے ہر سال کچھ پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں، جس کا مقصد عالم لوگوں میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہوتا ہے، دنیا بھر میں دماغی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مختلف سطحوں پر سیمینار، آگاہی ریلیوں سمیت کئی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اگر صرف بھارت کی بات کی جائے تو ہر سال لاکھوں افراد مختلف وجوہات کے باعث اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیتے ہیں، ان میں ذہنی صحت ایک بڑی وجہ ہے، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آ ر بی) کی جانب سے جاری کردہ کرائم ان انڈیا 2021 کی رپورٹ کے مطابق 18.6 فیصد لوگوں نے ذہنی بیماریوں کے باعث اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔