بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

دنیا کی آبادی کو8 ارب پہنچانے والی بچی کہاں پیدا ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج سے دو روز قبل دنیا بھر کی مجموعی آبادی 8ارب تک پہنچ گئی،15 نومبر بروز منگل کو فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کے بعد 8ارب کا ہندسہ مکمل ہوگیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 15نومبر کو دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2030 میں مذکورہ آبادی ساڑھے آٹھ ارب، سال 2050 میں 9.7 ارب اور سال 2100 میں 10.4 ارب ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائنی شہر منیلا میں رات ایک بج کر 29 منٹ پہ پیدا ہونے والی بچی وینیس مبنساگ کو دنیا کا 8 اربواں شخص قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وینیس مبنساگ کو اقوام متحدہ کے اس اندازے کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا کہ عالمی آبادی اب تاریخی اعداد و شمار تک پہنچ چکی ہے۔

 دنیا کی آبادی 8 ارب ہو گئی 

واضح رہے کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک چین ہے جس میں شہریوں کی تعداد ایک ارب 44 کروڑ سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسرے نمبر پر بھارت کی آبادی1 ارب40 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے ، امریکا میں آبادی 33کروڑ کے قریب ہے، چوتھے نمبر پر انڈونیشیا ہے جہاں آبادی 27 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے زائد افراد مشتمل ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک دنیا بھر میں 12 کروڑ کے قریب بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ اسی عرصے میں 5 کروڑ سے زائد افراد کی اموات ہوئیں۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سنگ میل تنوع اور ترقی کا جشن منانے کا ایک موقع ہے جبکہ کرہ ارض کے لیے انسانیت کی مشترکہ ذمہ داریوں پر غور کرنے کا بھی وقت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے دنیا کی آبادی 8 ارب پہنچ جانے کو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی آبادی 1950 کے بعد سے اب تک کی اپنی سست ترین شرح سے آگے بڑھ رہی ہے جو 2020 میں ایک فیصد سے کم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی کو 7 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ہونے میں12 سال لگے جبکہ آبادی کے9 ارب تک پہنچنے میں تقریباً 15 سال لگیں گے۔ 2037 تک دنیا کی آبادی 9 ارب ہوجائے گی جو کہ عالمی آبادی میں اضافے کی شرح میں سست رفتاری کی علامت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں