تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سال 2020 کے دوران امیر ترین افراد کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟ ناقابلِ یقین رپورٹ

نیویارک: سال 2020 دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے خوش قسمت سال رہا کیونکہ اس دوران اُن کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

امریکا کے اقتصادی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی دولت میں 1.8 ٹریلین ڈالرز کا اضافہ ہوا، ماضی میں کبھی اتنی تیزی سے اثاثے نہیں بڑھے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے دوران جہاں دنیا میں بے روزگاری، معیشت کی تباہی اور اموات کا سلسلہ جاری رہا وہیں امیر ترین افراد کے لیے یہ سال نیک اور مبارک ثابت ہوا۔

سال 2021 کے پہلے روز جاری ہونے والی فہرست کے مطابق سال 2020 کے دوران امیر ترین افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 31 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی وجہ سے دنیا کے امیر ترین افراد کو ایک دن میں اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا

بلومبرگ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ 8 سال سے شائع ہونے والے انڈیکس  کی بلند ترین شرح ہے۔

امریکی جریدے کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور ای کامرس کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے کُل اثاثوں کی مالیت 1 کھرب 90 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی، وہ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ٹیسلا اینڈ اسپیس ایکس کے منتظم اعلیٰ ایلن مسک 1 کھرب 70 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 1 کھرب 32 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

فہرست میں چوتھے نمبر پر فرانس سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت برنارڈ آرنالٹ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 1 کھرب 14 ارب ڈالرز جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 1 کھرب چار ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کے مالک کی قسمت جاگ اٹھی، ایک دن میں 13 ارب ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ

حیران کن امر یہ ہے کہ فہرست میں شامل پہلے دس ناموں میں سے 8 شخصیات کا تعلق ٹیکنالوجی سے ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمازون اور اسپیس ایکس کے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران اثاثوں کی مالیت میں 2 کھرب 17 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -