تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایمازون کے مالک کی قسمت جاگ اٹھی، ایک دن میں 13 ارب ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ

نیویارک: ای کامرس کمپنی ایمازون کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل جیف بیزوس کے اثاثوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آن لائن تجارتی کمپنی کی دولت میں صرف ایک دن میں ہی 13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، یہ اضافہ کسی بھی فرد یا کمپنی کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق رواں سال میں‌ اب تک ایما زون کے بانی جیف بیزوس کے اثاثوں میں 74 ارب ڈالرز تا 1ارب 89 کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ کروبا وبا کے پیش نظر دنیا کے تقریباً ممالک نے شاپنگ مالز اور مارکٹیں بند کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن خریداری کرنے والے گاہکوں کا ماننا ہے کہ ایما زون کمپنی دیگر کے مقابلے میں اچھا کام کررہی ہے کیونکہ جو چیز ویب سائٹ پر جس طرح نظر آتی ہے وہ گھر پہنچنے کے بعد بھی ویسے ہی ہوتی ہے۔

کورونا میں کسی کا حال پتلا، کسی کی کمائی ہی کمائی!

کورونا میں کسی کا حال پتلا، کسی کی کمائی ہی کمائی! ایمزون کے مالک کے اثاثے ایک دن میں 13 بلین ڈالر بڑھ گئے —- جانیے مزید تفصیلات

#ARYNews

Posted by ARY News on Tuesday, 21 July 2020

Comments

- Advertisement -