جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، کس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اپنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ اب فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم چیمپئن شپ کے پچھلے دو ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے دگنی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل چیمپئنز کو 3.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، جو 2021 اور 2023 کے ایڈیشنز میں دیے گئے 1.6 ملین ڈالر سے دگنی ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے رنر اپ ٹیم کے لیے 2.16 ملین ڈالر  کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، آئی سی سی کے چیئرمین نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق پوسٹ بھی کی ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کی فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے جب کہ رنرز اپ کو 2.16 ملین امریکی ڈالرز ملیں گے۔

واضح رہے کہ اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے۔

جنوبی افریقا کی اسکواڈ

ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، کوربن بوش، کائل ویرین، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹرسٹن اسٹبس، ریان رکیلٹن، سینوران متھوسامی۔

آسٹریلوی اسکواڈ

پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، الیکس کیری، کیمرون گرین، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیتھن لیون، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں