کیئو: روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز تباہ ہو گیا، کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ یوکرین کی ملکیت تھا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ کیف کے قریب انتہائی اہم ایئر فیلڈ پر روس کے حملے میں تباہ ہو گیا، کارگو طیارہ یوکرین کی ملکیت تھا۔
یوکرینی وزیرِ خارجہ نے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ روس نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کو تباہ کر دیا ہے، لیکن روس ہمارا یورپ کی جمہوری ریاست بننے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتا۔
The biggest plane in the world "Mriya" (The Dream) was destroyed by Russian occupants on an airfield near Kyiv. We will rebuild the plane. We will fulfill our dream of a strong, free, and democratic Ukraine. pic.twitter.com/Gy6DN8E1VR
— Ukraine / Україна (@Ukraine) February 27, 2022
اینٹونوف کمپنی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک طیارے کی "تکنیکی حالت” کی تصدیق نہیں کر سکتی جب تک کہ ماہرین اس کا معائنہ نہیں کر لیتے۔
یوکرین کی سرکاری دفاعی کمپنی یوکروبورن پروم نے ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ طیارہ تباہ ہو گیا ہے لیکن اسے روس کے خرچ پر دوبارہ بنایا جائے گا، جس پر3 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔