تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

دنیا کے مہنگے ترین جوتے دبئی میں متعارف

دبئی: معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے متعارف کروا دئیے، سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا بھر میں اپنی عجیب و غریب چیزوں اور عمارتوں کے باعث بے حد مشہور ہے، دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال، مصنوعی جزائر کے بارے سب جانتے ہیں۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی کی پہچان میں مزید ایک چیز کا اضافہ ہونے والا ہے، وہ دنیا کے مہنگے ترین جوتے ہیں جن کی نمائش تین روز قبل واحد سیون اسٹار ہوٹل برج العرب میں کی گئی تھی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے مہنگے جوتے تیار کرنے والی ڈایزائنر نے ان کی قیمت 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر متعین کی ہے جس کی خریدی کرتے ہوئے امیر آدمی کو کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ دنیا کے مہنگے ترین پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں کو خالص سونے سے تیار کرکے ہیروں سے تزائین و آرائش کی گئی ہے، مذکورہ جوتوں کو 9 ماہ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے پیشن جیولر کے اشتراک سے مذکورہ جوتے تیار کیے ہیں۔

معروف شو ڈیزائنر ماریہ مزاری نے میڈیا کو بتایا کہ پیشن ڈائمنڈ نامی جوتوں میں متعدد ہیرے لگائے گئے لیکن دو ہیرے 15، 15 کیرٹ کے ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کمپنی نے سونے اور ہیروں سے تیار کردہ جوتوں کی صرف ایک ایک جوڑی تیار کی ہے جو صرف کوئی ایک شخص خرید سکتا ہے جبکہ ان کی قیمت بھی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔

Comments