تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کا سب سے بوڑھے کتے کا تعلق کس ملک سے ہے؟ جانیے

نیویارک: امریکا کی جنوبی ریاست میں دنیا کے سب سے بوڑھے کتے کی 20ویں سالگرہ منائی گئی۔

دی مرر پر ایک روز قبل شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک فلاحی مرکز میں موجود کتے کو دنیا کا بوڑھا ترین کتا ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

بیسویں سالگرہ منانے والے مادہ کتے کا نام ’اوگی‘ ہے جو مالک کو چھ سال قبل زخمی حالت میں ملا اور پھر امریکی جوڑا اُسے اپنے ساتھ گھر لے آیا۔

امریکی خاتون کے مطابق انہیں زیادہ عمر کے کتے پالنے کا شوق نہیں مگر اوگی سے اُن کو بہت زیادہ محبت ہوگئی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ اوگی کو چودہ برس کی عمر میں سڑک کنارے ہمیں ملی، یہ چل نہیں سکتی تھی مگر 6 سال میں یہ اتنی تندرست ہوگئی کہ اب اپنے پیروں پر چلتی پھرتی اور بھاگتی دوڑتی بھی ہے۔

مزید پڑھیں: کتے اور بلیوں کو مار کر کون پھینک رہا ہے؟ امریکی ریاست میں خوف و ہراس

یہ بھی پڑھیں: کتے کے سامنے مالک کی خودکشی، تصویر نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

انہوں نے بتایا کہ اب تک دنیا کے کسی کتے نے اپنی بیسویں سالگرہ نہیں دیکھی مگر اوگی نے یہ سنگ میل عبور کر کے ریکارڈ بنایا۔

اُن کا کہنا تھاکہ طویل العمری کی وجہ سے اب اوگی کو عام چیزیں کھانے میں مسائل ہوتے ہیں۔

امریکی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے جانوروں کے تحفظ کے لیے بارہ سال قبل ایک ادارہ کھولا تھا جہاں اوگی کے علاوہ دیگر کتے اور مختلف جانور بھی موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اوگی کو گاجر کا بنا کیک پسند ہے، وہ اپنے چار بہن بھائیوں شیر من، بیلی اور برس کے ساتھ سارا دن رہتا ہے اور کھیلتا بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -