تہران : فاطمہ نامی ایرانی خاتون نے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شخصیت ہونے کا دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی خاتون کی جانب سے دنیا کی طویل العمر اور انیسویں صدی کی آخری شخصیت ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ایران میں مقیم فاطمہ نوروزی کاریزی نامی خاتون نے 23 ستمبر 1899 کو ایران کے شمال مشرقی شہر توربت جام میں جنم لیا، جب آئسکریم اور ٹافیاں ہوچکی تھیں۔
سنہ پیدائش کے اعتبار فاطمہ دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں جن کی عمر 122 سال بنتی ہے، اب ان کے پوتے پوتیوں کی اولادیں جنم لے چکی ہیں۔
ایرانی خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں، لیکن وبائی صورتحال پیدا ہونے کے باعث ان کے پوتے پوتیاں اپنے بچوں کے ہمراہ ان سے ملاقات بھی کرنے سے قاصر ہیں، دو سے تین ماہ میں صرف ایک مرتبہ معمر خاتون سے ان کے رشتے داروں کی ملاقات ہوپاتی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق دنیا کی معمر ترین خاتون جیننی کالمینٹ کا 1997 میں 122 سال اور 164 دن کی عمر میں انتقال ہوا تھا جب کہ سنہ 2000 سے 2021 تک متعدد ایسے افراد کا انتقال ہوچکا ہے جن کی عمریں 110 سال سے زائد تھیں۔
گزشتہ ماہ خود کو انسویں صدی کی آخری خاتون قرار دینے والی انڈونیشین خاتون فرانسکا سوسانو 124 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔