جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت کر لیا گیا۔

کینیڈا کی کان کنی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بوٹسوانا میں 2,492 قیراط کا ہیرا دریافت ہوا ہے کہ جو کہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ہیرا شمال مشرقی بوٹسوانا میں کیروے ڈائمنڈ مائن میں ایکس رے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

Botswana Diamond

کمپنی نے ہیرے کی اندازاً کوئی قیمت نہیں بتائی اور نہ ہی اس کے معیار کا ذکر کیا لیکن قیراط کے لحاظ سے یہ پتھر 1905 میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے 3,016 قیراط کے Cullinan Diamond کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

Diamond Botswana

لوکارا کے صدر ولیم لیمب نے بیان میں کہا کہ ہم 2,492 قیراط کے اس غیر معمولی ہیرے کی دریافت پر پرجوش ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ہیرا ہاتھ کی ہتھیلی جتنا بڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں