تازہ ترین

دنیا کے پستہ قد شخص کا انتقال

دنیا کے پستہ ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ’کاکھجیندرا تھاپا مگر‘ 27 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کھجیندرا 14 اکتوبر 1992 کو پیدا ہوئے، اُن کا قد کھڑے ہونے کے بعد 67.08 سینٹی میٹر یعنی 2 فٹ 2.41 انچ کے قریب تھا۔

کھجیندرا کو دنیا کے پستہ ترین شخص کا اعزاز 2010 میں ہونے والی 18ویں سالگرہ کے بعد ملا تھا۔ وہ اپنے قد کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔

کھجیندرا اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، اُن کے والد کو اپنے صاحبزادے پر فخر تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہونے کے بعد دھن مایا اپنے بچے پر اور بھی زیادہ فخر کرنے لگے تھے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کھجیندرا کے پاس دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے شخص کا اعزاز 9 سال تک رہا، اُن کے بعد جیوتی امیج نامی خاتون کا نمبر ہے۔

نیپال کی حکومت نے انہیں 2011 میں سیاحت کا سفیر برائے خیر سگالی بھی مقرر کیا، جس کے بعد وہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں سے ملاقاتیں بھی کرتے تھے۔

کھجیندرا کے دوستوں کا کہنا ہے کہ انہیں حال ہی میں دل کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے سانس میں بھی شدید دشواری کا سامنا تھا، انہیں اہل خانہ نے اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ جمعرات کے روز دوران علاج چل بسے، اُن کی عمر 27 برس ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -