تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رواں سال کس ملک کے مسلمان حج ادا نہیں کرسکیں گے؟

کولمبو: سری لنکا میں جاری تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے باعث رواں سال وہاں کے مسلمان حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے۔

عرب نیوز رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت نے یہ فیصلہ ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور مسلم مذہبی اور ثقافتی امور کے محکمے سمیت کئی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سعید ایم رسمی نے کہا کہ رواں سال حج ترک کرنے کا فیصلہ ملک کو درپیش ڈالرز کے شدید بحران کی وجہ سے متفقہ طور پر کیا گیا ہے, ملک کو اس وقت ڈالر کے سنگین بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کرنسی کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے مسلمان اس کٹھن وقت میں حکومت کا ساتھ دیں، تاکہ مشکل وقت میں ملک و قوم سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

نیشنل حج کمیٹی کے چیئرمین احکم اویس نے کہا کہ سری لنکن عازمین کے پورے حج آپریشن پر تقریباً 10 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جو کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے دیھکتے ہوئے ایک بہت بڑی رقم ہے۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے مذہبی فریضہ کو ترک کرنے کے فیصلہ کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال حج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

خیال رہے کہ سری لنکا کی کل آبادی میں 2 کروڑ 20 لاکھ ہے، اور اس کی آبادی کا تقریبا دس فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے، سعودی عرب نے 2022 کے لیے سری لنکا سے ایک ہزار 585 عازمین کو حج کوٹے کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -