اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بدترین معاشی حالات میں بھی پاکستانی عوام کے حوصلے بلند

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی عوام نے بدترین معاشی حالات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مشکل دورآتے رہے امید ہے اس باربھی قوم مشکل وقت سے نکل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بدترین معاشی حالات میں بھی عوام کے حوصلے بلند ہے ، تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ مشکل حالات میں محنت، کوشش اور امید سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

عوام نے کہا ہے کہ پہلے بھی مشکل دورآتے رہے امید ہے اس باربھی قوم مشکل وقت سےنکل جائےگی، کسی کو نقصان پہنچانے سے بہترہے انسان محنت کرے کیونکہ محنت کاپھل ضرورملتاہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ ترک قوم پربھی ایساوقت آیاوہ سب ایک ہوگئےتھے،ہمیں بھی ایسی یکجہتی کی ضرورت ہے، پاکستان کےحالات بھی اچھے ہو جائیں گے ان شاللہ مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

عوام نے اپنی رائے میں کہا کہ زندگی میں ڈائیورسٹی لانےکی کوشش کریں، ایک سےزائدنوکریاں کریں، مشکل حالات سےنکلنےکےلیےجدوجہدکرنی چاہیے، کسی کو کوسنے کے بجائے خود کو اور حالات کوبہترکرنےکی کوشش کرنی چاہیے۔

پاکستانی عوام نے مزید کہا کہ جہاں برا وقت آتا ہے وہاں اچھاوقت بھی آتاہے،مایوسی گناہ ہے ، مہنگائی کے حالات تو پہلے بھی آئےہیں،صبرسے کام لیں، کسی بھی حالت میں ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔

عوام کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑکرمت جائیں، یہ آپ کا اپنا ملک ہے،پاکستان میں کاروباری مواقع موجودہیں،محنت کریں صلہ ضرور ملے گا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں