پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ، دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ مستثنی علاقوں میں بھی ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تین سے 4 بار ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ، کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق شہر میں سحری کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ، کے الیکٹرک نے سحری کے وقت صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے ایس ایس ایم بھی بھیجے ، جس میں صارفین سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے میں معزرت بھی کی گئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی ایک گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ تین سے 4 بار کی جا رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر،بھینس کالونی،میٹروول سائٹ،رزاق آباد ، میمن گوٹھ،گڈاپ،گلشن معمار،ماڈل کالونی،شاہ فیصل کالونی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کھوکھراپار،کورنگی،خواجہ اجمیرنگری،ملیر،اخترکالونی منظورکالونی،کشمیرکالونی،نیوکراچی،سرجانی ٹاؤن،تیسرٹاؤن میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہر میں ہائی لاس ایریاز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد کر دیا گیا جبلپ کم چوری والے علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے گرمیاں شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں