اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ : مشتعل عوام نے کے الیکٹرک کے دفاتر پرحملے شروع کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثرہ شہریوں نے کے الیکٹرک گڈاپ دفترپردھاوا بول دیا، مظاہرین کا کہنا ہے شدیدگرمی اور ہیٹ اسٹروک میں برا حال ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدیدگرمی کےباوجود بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، کے الیکٹرک نے شیڈول کے علاوہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پرگھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

شدید گرمی سے پریشان مشتعل عوام نے کے الیکٹرک کے دفاتر پرحملے شروع کردئیے ، بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثرشہریوں نے کے الیکٹرک گڈاپ دفترپردھاوا دیا۔

- Advertisement -

مظاہرین کا کہنا ہے آٹھ گھنٹےسےبجلی بندہے شدیدگرمی اور ہیٹ اسٹروک میں برا حال ہے، دن میں پندرہ گھنٹےسے زائد کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی، اب بجلی مکمل بند کر دی ہے۔

مظاہرین کے احتجاج پر کے الیکٹرک ملازمین نے دفتر کی تمام کھڑکیاں اور دروازے بند کر دیئے۔

دوسری جانب شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان لیاقت آباد کے رہائشی سٹرکوں پر نکل آئے، لیاقت آباد سپرمارکیٹ کے قریب بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

مظاہرین نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی دونوں سڑکیں بلاک کردیں، احتجاج کےباعث ہزاروں شہری بھی ٹریفک جام میں پھنس گئے جبکہ مظاہرین نے پولیس سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔

اس کے علاوہ ہاکس بے ماڑی پور میں کےالیکٹرک کےدفتر کے باہر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کےباعث پانی کی قلت ہے۔

احتجاج کے باعث مشرف کالونی سپارکو روڈاور گلبائی کےاطراف ٹریفک متاثر ہے ، چھوٹی ٹریفک کو اندرونی گلیوں سے گزارا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں