اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں کپتان قومی کپتان بابر اعظم اور رضوان کی مزید تنزلی ہوگئی ہے.

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی مرحلے میں شرمناک طریقے سے میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے نتائج آنا شروع ہوگئے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مزید تنزلی ہوگئی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کے بولرز وار بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نیچے چلے گئے ہیں۔

- Advertisement -

دونوں بیٹر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر جا پہنچے ہیں۔

مختصر دورانیے کے جاری میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا صلہ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو رینکنگ میں 4 درجے ترقی کی صورت میں ملا ہے اور وہ 844 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں سے پہلی پوزیشن پر آن پہنچے ہیں جب کہ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 842 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم 755 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے اور ساتھی کرکٹر محمد رضوان 746 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلش کپتان جوز بٹلر، بھارتی بیٹر یشوی جیسوال، پروٹیز کپتان مارکرم، ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ اور جانسن چارلس بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر ہیں۔

1

بالرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے سر فہرست ہیں، افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچانے والے افغان کپتان اور لیگ اسپنر راشد خان اپنی شاندار کارکردگی کے بعد 2 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے چھلانگ لگا کر چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

افغان کپتان راشد خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، بڑا ریکارڈ بنا لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں