اشتہار

مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں غلط بیانی پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی، گوشواروں میں انھوں نے کروڑوں روپے کے گھر کی قیمت چند لاکھ بتائی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے ڈی آئی خان میں5ایکڑاراضی پر بنگلے کی مالیت 30کروڑ ہے جبکہ فضل الرحمان نے گوشواروں میں ڈی آئی خان بنگلے کی قیمت 25لاکھ بتائی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا عبدل خیل کے علاقے میں کروڑوں کا گھر ہے اور گوشواروں میں عبدل خیل میں واقع گھر کی قیمت صرف 15لاکھ روپے بتائی جبکہ عبدل خیل میں گھرکی مارکیٹ ویلیو5کروڑ روپے ہے۔

گذشتہ روز قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے الزامات پر جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سوال نامہ بھیجتے ہوئے 24 دسمبرتک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

نیب نے کہا تھا کہ مولانافضل الرحمان جواب کےساتھ ثبوت بھی پیش کریں، فضل الرحمان نےجواب جمع نہ کرایا تو قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

نیب نے مولانافضل الرحمان کی ملکیت جائیدادوں کاآمدن کاذریعہ بھی پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں 64 کینال کی مختلف زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن ، بیٹے کے نام خریدی گئی2کینال15مرلہ زرعی زمین کاذریعہ آمدن ، ملتان کینٹ میں بیٹےکےنام5مرلہ زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن ، کوئی اورزمین جو آپ یاخاندان نےکسی اور کے نام خریدی اس کا ذریعہ آمدن بتائیں۔

سوال نامے میں کہا گیا تھا الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع کرائیں، آپ کےاورخاندان کےبیرون ملک دوروں کے اخراجات اور مقاصدبتائیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی اور ان کے خاندان کےبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور اگر مولانافضل الرحمان کسی اورکااکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں ، اس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔

نیب نے سوال کیا تھا کہ فضل الرحمان اپنی سرپرستی میں چلنےوالےمدارس کی تفصیلات اور اپنےمدارس کے اکاؤنٹس، اثاثے سمیت رجسٹریشن کی تفصیل دیں۔

سوال نامے کے مطابق فضل الرحمان اورخاندان مدارس سےحاصل ہونےوالی آمدنی ، ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بتائیں، اور سرکاری زمین جوآپ کو، قریبی دوستوں،پارٹی کے لوگوں کو ملی اس پررائے دیں۔

نیب نے فضل الرحمان سے جماعت کے ملک اوربیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کی پارٹی کوفنڈکون کرتاہے، پارٹی کےاثاثے بھی بتائیں۔

نیب کا کہنا تھا کہ آپ اتنی شاہانہ زندگی کیسےگزاررہےہیں،اخراجات کیسےپورےہوتےہیں، کیایہ درست ہےکہ آپ نےبھائی کی سرکاری نوکری کیلئے سیاسی اثراستعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں