لاس اینجلس: لڑائی اور دنگے کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے معروف ریسلر جیکبز عرف ’کین‘ نے سیاسی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔
امریکی میڈیاکے مطابق کین نے ریسلنگ کھیل کے ساتھ نئے سفر کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سیاسی دنیا میں انٹری دی اور آغاز میں ہی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ معروف ریسلر نےساتھ ہی امریکا کی حکومتی پارٹی ریپبلکن میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
حکومتی پارٹی نے کین کو میئر کے انتخاب لڑنے کے لیے نامز کیا جس کے بعد انہوں نے پرائمری الیکشن یعنی ابتدائی مرحلے کے انتخابات میں 20 ووٹوں سے فتح حاصل کی اور ناکس کاؤنٹی کی میئر شپ کے لیے کا راستہ ہموار کرلیا۔
مزید پڑھیں: رائل رمبل، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر سعودی عرب میں جوہر دکھائیں گے
اگلے اور حتمی مرحلے یعنی میئر کے انتخابات میں اُن کا مقابلہ ڈیموکریٹک کے امیدوار لنڈے ہینی سے ہوگا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ معروف ریسلر آخری مقابلے میں بھی باآسانی فتح حاصل کرلیں گے۔
Thanks to everyone who helped win this historic victory!! The people who cast a ballot for me, my great team, my wonderful volunteers. Looking forward to VICTORY in the general election!
— Glenn Jacobs (@GlennJacobsTN) May 2, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جیت کا اعلان کرتے ہوئے معروف ریسلر نے تاریخی فتح پر ووٹرز اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔
جیکبز کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے تاکہ اُن کا مداحوں سے رابطہ منقطع نہ ہو۔ امریکی میڈیا کے مطابق الیکشن میں فتح حاصل کرنے یعنی میئر منتخب ہونے کے بعد کین کو مصرفیات کے باعث ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہنا ہوگا تاہم ریسلر نے ابھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ریسلر جان سینا کرکٹ کی دنیا میں داخل
واضح رہے کہ ناکس کاؤنٹی کی میئر شپ کے انتخابات اگست میں ہوں گے جس کے لیے امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں یعنی ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔