جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ایکس رے: اب صرف 5 سے 10 منٹ میں کورونا کی تشخیص ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ کے سائنس دانوں نے ایکس رے کی مدد سے کورونا کی تشخیص کا تجربہ کیا ہے۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ‘ایکس رے’ کے ذریعے پانچ سے دس منٹ میں پتا لگایا جاسکے گا یہ کسی شخص میں کورونا ہے یا وہ اس وبا سے محفوظ ہے۔

سائنس دانوں نے اس طریقہ کار کو 98 فیصد تک درست قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ ایکس رے سے کورونا کا پتا لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشیل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا

ماہرین نے کہا کہ کسی بھی مشتبہ مریض کا ایکس رے کرنے کے بعد اس کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوگا جس سے 5 سے 10 منٹ میں رپورٹ آجائے گی۔

اس طریقہ کار کے علاوہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ میں ایک گھنٹے تک کا وقت لگ جاتا ہے۔

محققین نے امید ظاہر کی کہ ایکس رے کے ذریعے اومیکرون ویرینٹ کی موجودگی کا بھی جلد پتا لگا لیا جائے گا البتہ ابتدائی طور پر وائرس کی جانچ میں دشواریاں پیش آسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں