تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

یاسر حسین کی اقرا عزیز اور بیٹے کبیر کے ساتھ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز اور ننھے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈٰیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فیملی کے ساتھ گھڑ سواری کرتے ہوئے اور ننھے کبیر حسین کو پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوشی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ ان کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

یاسر اور اقرا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ کے دیگر ڈراموں میں سوچا نہ تھا، غیرت، قربان، کسک ودیگر شامل ہیں۔

Comments