معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے عید پر اپنے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنا کر سب کو حیران کر دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور مارننگ شو میں عید پر نشر ہونے والے پروگرام میں یاسر نواز نے یادگار واقعہ سناتے ہوئے حاضرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
پروگرام کے شرکاء اس عیجب و غریب واقعے کو سن کر ہکا بکا رہ گئے۔ یاسر نواز نے بتایا کہ چند سال قبل جب وہ عید کی نماز کے لیے جارہے تھے تو انہیں لاسٹک والی شلوار دے دی گئی۔
- Advertisement -
ان کے مطابق جب وہ بھاگتے ہوئے نماز کے لیے جارہے تھے تو بیٹے نے توجہ دلائی کے بابا آپ کی شلوار!۔۔ یاسر نواز نے ہنستے ہنستے بتایا کہ نماز کے دوران بھی انہیں یہ ڈر لگا رہا کہ کہیں لاسٹک ٹوٹ نہ جائے۔
اداکار کے اس دلچسپ واقعے پر شرکاء کی جانب سے خوب قہقہے لگائے گئے اور ان کی نہ رکنے والی ہنسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔