بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

یاسر شاہ ٹیم سے الگ ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، کپتان یاسر شاہ ٹیم سے الگ ہوگئے۔

قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کی قیادت کرنے والے یاسر شاہ نے آرام کے غرض سے ایونٹ کے باقی میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

Image

انہوں نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے ڈومیسٹک سیزن سے وقفہ لیا ہے۔ان کی غیر موجودگی اور وکٹ کپیر بیٹسمین بسم اللہ خان کی عدم دستیابی کے باعث عمران فرحت کو کپتانی ملنے کا امکا ہے۔

بسم اللہ خان کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آئیسولیشن میں ہیں اور وہ بقیہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یاسر شاہ کی قیادت میں بلوچستان نے دو میچز کھیلے جس میں ایک فتح سمیٹی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیگ اسپنر نے دونوں میچوں میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کیں ، ایک اننگز میں انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کرکٹر کورونا وائرس کا شکار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں