منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد یاسرشاہ کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد ‏بڑا اعلان سامنے آگیا۔

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد تھانہ شالیمار ‏نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ یاسرشاہ کانام غلط بیانی پرایف آئی آرمیں شامل ہوا جبکہ ایس ‏ایچ او تھانہ شالیمار نے بتایا کہ یاسر شاہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ، متاثرہ خاتون نے بھی ‏یاسرشاہ کا نام نکالنے کا کہا۔

- Advertisement -

بے گناہی ثابت ہونے کے بعد یاسر شاہ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بدنام کرنے والوں کے ‏خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، اہل خانہ، مداحوں اور سپورٹرز کی دعاؤں سے میرے خلاف ‏ہراسگی کا کیس ختم ہو گیا ہے یہ سب ان لوگوں کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

یاسر شاہ نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں اور جو میری کردار کشی کرے گا اور بدنام ‏کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ پاکستان کی بدنامی ہو گی۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسرشاہ کے قریبی دوست کے خلاف ‏زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ، متاثرہ لڑکی کی خالہ کی جانب سےدرج مقدمےمیں ‏یاسرشاہ پر بھی الزامات عائد ‏کیے تھے۔

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی خالہ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے اس سے فون ‏نمبر لیا اور کچھ دن بعد دوستی کا ‏دعوی کرنے لگا، فرحان یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بھی بات ‏کرواتا تھا،دونوں نے مجھے ‏بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا۔

متن میں کہا گیا تھا کہ 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایا ‏‏او رایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پر میرے ‏‏ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں