اشتہار

ایک اداکارہ دوسری کے نقشِ قدم پر چلنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ نے سپرماڈل و اداکارہ نمرہ خان کے ڈائٹنگ پلان پر عمل کرنا شروع کردیا۔

اس سے قبل نمرہ خان اپنی اسمارٹنس کا راز ڈائٹنگ کو قرار دی چکی ہے اور انہوں نے ساتھ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ اتنا سخت شیڈول ہے کہ کوئی بھی ایک ہفتے تک اس پر عمل نہیں کرسکتا۔

اداکارہ نمرہ خان نے اپنے ڈائٹنگ پلان کو بڑا چیلنج قرار دیتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں  کہ میرے علاوہ کوئی دوسرا شخص اس سخت شیڈول پر عمل نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

نمرہ خان کا ڈائٹ پلان

نمرہ خان نے چند روز قبل اپنے ایک ہفتے کے ڈائٹ پلان سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے ایک ہفتے میں آٹھ کلو وزن کم کیا، یہ اس طرح ممکن ہوا کہ میں صبح 7 بجے اٹھی، ناشتے میں ابلے انڈوں کی سفیدی کھائی، آدھے گھنٹے بعد ایک سیت اور پھر 30 منٹ بعد ایک کپ سبز چائے پی‘۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’دوپہر کا کھانا 12 سے ایک بجے کے درمیان کھاتی ہیں، جس میں وہ تین ابلے انڈوں بغیر زردی، آدھے گھنٹ؁ بعد سیب اور پھر ایک کپ سبز چائے پیتی ہیں، رات کے کھانے میں بھی یہی غذا استعمال کرتی ہیں، ساتھ ہی دن بھر میں ایک بڑا گلاس اورنج یا سبزیوں کا جوس پیتی ہیں‘۔

اپنی اسمارٹنس کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی نمرہ خان کے ڈائٹنگ پلان کو چیلنج سمجھ کر یشما گل نے بھی اسے اپنا لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Sometimes having fun with ur best Frnd is all the therapy you need ….. @yashmagillofficial

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on

سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر نمرہ نے کچھ اسٹوریز شیئر کیں جن میں وہ اپنی بہترین دوست اور اداکارہ یشما گِل کو ڈائٹنگ پلان بتا رہی ہیں اور اداکارہ اُس پر عمل کرنے پر فخر کا اظہار بھی کررہی ہیں۔

ایک اور شیئر کی جانے والی ویڈیو اسٹوری میں یشما گل ڈائٹنگ سے اکتائی ہوئی نظر آئیں اور انہوں نے کہا کہ ’میں انڈے والا بن کباب (برگر) کھانا چاہتی ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں