اشتہار

الیکشن کمیشن اور بیورو کریسی شریفوں کی غلام بن کر رہ گئی ہے، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور بیورو کریسی شریفوں کی غلام بن کر رہ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا۔ الیکشن کمیشن اور بیورو کریسی شریفوں کی غلام بن کر رہ گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کو ظلم کے باوجود لوگوں نے نکل کر ووٹ دیا جس کے باعث ن لیگ کو اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانی پڑی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو معلوم تھا کہ کیا ہونا ہے اس لیے ڈبے بھر دیے اور اب اتراتے پھرتے ہیں کہ ہم جیت گئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ کوئی شرم اور حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ان واقعات پر نوٹس لے کر عوام کو مزید بربادی سے بچائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں