پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

‘ضمنی انتخابات میں نیوٹرل نیوٹرل ہی رہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نے یقین دلایاکہ ہم نیوٹرل رہیں گے حکومتی اداروں کا نیوٹرل رہنا بہت ضروری ہے ضمنی انتخاب میں نیوٹرل نیوٹرل ہی رہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانے کاذمہ دار الیکشن کمیشن ہے پچھلی حکومت کے لگائے لوگ میں نے نہیں ہٹائے تھے نئی حکومت نے ہمارے لگائے سب بندوں کو ہٹادیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے 4حلقوں کی نئی فہرستوں کی وجہ سے لوگ تذبذب کاشکار ہیں الیکشن کمیشن خودکو بےبس سمجھ رہی ہے اس کامطلب ہے ن لیگ حکومت ملوث ہے ن لیگ حکومت پری پول ریگنگ جیسے کام کررہی ہے جو حالات ضمنی الیکشن میں نظرآئے ہر قسم کی دھاندلی ہوگی ایڈمنسٹریشن کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ تمام سیٹیں ن لیگ کو ملیں ہمارے لوگوں کودھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

یاسمین راشد نے کہا کہ 5بندے تب نوٹی فائی ہونگے جب ضمنی الیکشن ہوں گے ہم ہائیکورٹ میں گئے تھے ،ہم کیس جیت گئے ہیں الیکشن کمیشن ن لیگ کی سائیڈ برانچ کےطورپرکام کرتاہے الیکشن کمیشن ہر وہ کام کرتی ہے جو ن لیگ چاہتی ہے ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ 5مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کریں الیکشن کمیشن کے بارے ہمارے شکوک وشبہات صحیح نکل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس قابل نہیں کہ شفاف الیکشن کراسکے سندھ میں کل زرداری مافیا نے تماشا کھڑا کیا سندھ میں کل الیکشن کمیشن کچھ بھی کنٹرول نہیں کرپائی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کےلیے پہنچنےبھی نہیں دیا سندھ کے الیکشن میں مافیا کا راج تھا جتنےلوکل گورنمنٹ کے الیکشن ہوئے دھاندلی زدہ ہیں چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ وہ کنٹرول نہیں کر پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں