منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پنجاب میں ٹیسٹنگ کی استعداد کو 5 ہزار روزانہ کی بنیاد پر لے جائیں گے، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی استعداد کو 5 ہزار روزانہ کی بنیاد پر لے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد کم ہے، ٹیسٹنگ کی استعداد آئندہ ہفتے تک 2500 روزانہ اور پھر 5 ہزار تک لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد دیگر متاثرہ ممالک کی نسبت کم ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے، وائرس پھیلے گا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کم پھیلے گا، وائرس کم پھیلے گا تو اس کو کنٹرول کرنے میں کامیابی ہوگی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 3 سطح پر لیبارٹریز کام کررہی ہیں جن سے ڈیٹا لیا جارہا ہے، پنجاب میں 14 ہزار سے زائد کرونا ٹیسٹ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں کرونا وائرس سے 21 افراد انتقال کرگئے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کو آئسولیٹ کیا جس میں ابتدائی 50 ٹیسٹ کیے، 50 ارکان میں سے 47 کے ٹیسٹ مثبت آئے، تبلیغی اجتماع میں تقریباً 1100 افراد شامل تھے سب کے ٹیسٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین اور غریب طبقے کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے تاکہ راشن پہنچایا جاسکے، این جی اوز کو بھی آرگنائز کیا جارہا ہے تاکہ وہ بھی سپورٹ کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1690 ہوگئی ہے، 24 گھنٹے میں 119 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں