تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’میرے بیٹے کے پاس دوسروں کو ہراساں کرنیکا لائسنس نہیں ہوگا‘

کراچی: اداکارہ یاسرہ رضوی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر کے ساتھ معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ یاسرہ رضوی نے بیٹے کی تربیت سے متعلق انسٹاگرام پر لکھا کہ ’بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت خود کو محفوظ تصور کرے۔‘

یاسرہ رضوی نے لکھا کہ اس کے پاس دوسروں کو ہراساں کرنے کا لائسنس نہیں ہوگا، اسے احساس دلاؤں گی کہ انسان کی جان کس قدر قیمتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میرا بیٹا احسان اور احسان کرنے والا، دوسروں کو عزت دینے اور انصاف پسند ہوگا، میں اسے ایسا شخص بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت، ٹرانسجینڈر، بچے حتیٰ کہ دوسرے مرد، جانوروں سمیت ہر جاندار خود کو محفوظ تصور کرے گا۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے بیٹے کی تربیت کروں گی کہ مرد ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا جو من چاہے آپ وہ کریں بلکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، کسی کی اجازت کے بغیر اسے ہاتھ لگانا، اس سے کلام کرنا بھی درست عمل نہیں۔

یاسرہ رضوی نے کہا کہ ہر ماں اپنے بیٹے کی پرورش احتیاط کے ساتھ درست سمت میں کرے اور ان کی نگرانی بھی کرے۔

واضح رہے کہ اداکارہ یاسر رضوی ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں پروفیسر ہمایوں کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -