اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

امریکا میں سال 2025 کا آغاز، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جشن

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سال 2025 کا آغاز ہو گیا ہے نئے سال کی آمد پر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جشن اور شاندار آتشبازی کی گئی۔

 نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والا سال 2025 لگ بھگ 17 گھنٹے بعد دنیا کی واحد سپر پاور امریکا پہنچ گیا ہے جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سال نو کے جشن کی رنگا رنگ تقریب ہوئی اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

- Advertisement -

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب کرسٹل بال زمین سے 130 فٹ کی بلندی پر پہنچایا گیا۔ 700 پاؤنڈ وزنی اور 2488 کرسٹلز سے سجے اس بال نے قوس وقزح کے سارے رنگ بکھیرے۔

امریکا کی دیگر ریاستوں میں بھی ٹائم زون کے مطابق سال نو کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر آسمان رنگا رنگ روشنیوں سے نہا گیا۔

کیلیفورنیا میں رنگا رنگ فلاور پریڈ ہوئی اور پھولوں سے بھرے فلوٹس سے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس کے ساتھ ہی امریکا کی جنوب مشرقی ریاست جارجیا میں نئے سال کا استقبال منفرد انداز میں ایک بہت بڑے دھماکے سے کیا گیا۔ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب 12 بجتے ہی ایک 16 سالہ خالی عمارت کو دھماکے سے اڑایا دیا گیا جس کی منظوری ریاستی حکومت نے پہلے ہی دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 4 بجے سال نو کا جشن شروع ہوا۔ اس کے بعد روس کے دور دراز کے جزائز میں پاکستان کے شام 5 بجے کے وقت وہاں نیا سال شروع ہوا۔

نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں پاکستانی وقت کے معیاری وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 6 بجے نیا سال شروع ہوا۔ براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2025 سفر کرتا ہوا جاپان پہنچا تھا اور اس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئیں۔

جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2025 پاکستان پہنچا اور یہاں بھی پاکستانی عوام نے بھرپور طریقے سے جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ سب سے آخر میں کینیڈا اور امریکا میں سال نو کی شروعات ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں