جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن رواں ماہ 16 مئی بروز پیر کو دیکھا جائے گا جس کا امریکا اور یورپ دیگر حصوں میں مشاہدہ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے پہلے مکل چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 32 منٹ پر ہوگا لیکن پاکستان میں یہ نظارہ نہیں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 13 منٹ پر چاند کو گرہن عروج پر ہوگا اور اس کا اختتام دوپہر 11 بجکر 51 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا جبکہ امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

چاند گرہن

زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

چاند گرہن کی اقسام
مکمل چاند گرہن
جزوی چاند گرہن

چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں