ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

یاسر نے علیشبہ کو گھر سے نکال دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت میں نور الحسن (یاسر) نے عائزہ اعوان (علیشبہ) کو گھر سے نکال دیا۔

ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت کی گزشتہ روز 28ویں قسط نشر کی گئی جس میں یاسر اہلیہ علیشبہ پر بھڑک اٹھے اور انہیں گھر سے جانے کا کہہ دیا۔

گزشتہ قسط میں یاسر اہلیہ علیشبہ سے کہتے ہیں کہ اپنا سامان باندھو، میں تمہیں مزید برداشت نہیں کرسکتا ابھی تمہیں تمہارے گھر چھوڑ کر آرہا ہوں۔

اس پر علیشبہ کہتی ہیں کہ ہاں میں چلی جاؤں تاکہ آپ اپنی کزن ثانیہ سے شادی کرلیں۔

یاسر بھڑکتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہاں میں کرلیتا ہوں اس سے شادی کم سے کم میری تم سے جان چھوٹ جائے گی۔ علیشبہ کہتی ہیں کہ آپ مجھ پر ثانیہ کو فوقیت دے رہے ہیں۔

وہ پھر کہتے ہیں کہ جو تمہاری حرکتیں ہیں اس پر میں ثانیہ تو کیا کسی بھی لڑکی کو فوقیت دے سکتا ہوں۔

علیشبہ کہتی ہیں کہ مجھ سے بیزار ہوگئے ہیں، یاسر پھر کہتے ہیں کہ بالکل بیزار ہوگیا ہوں، بلکہ میں تو کیا تمہاری جو حرکتیں ہیں ناں کوئی بھی تم سے بیزار ہوسکتا ہے۔

یاسر یہ کہتے ہوئے علیشبہ کا بیگ لے کر آتے ہیں انہیں جانے کے لیے کہہ دیتے ہیں۔

ڈرامے کی 29ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ یاسر کی پھوپھو کہتی ہیں کہ تم اگر علیشبہ کو چھوڑ دو تو میں آج ہی تمہاری شادی ثانیہ سے کروانے کو تیار ہوں اس پر وہ کہتے ہیں کہ میں ایک نالائق لڑکی کو چھوڑتے ہوئے دوسری نالائق لڑکی کو اپنا لوں۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں