اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 38 ہلاک، متعدد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

یمن کے ساحل پر افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث 38 تارکین وطن زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا، جبکہ کشتی میں سوار مزید 100 کے قریب افراد سمندر میں لاپتا ہوگئے۔

- Advertisement -

مقامی حکام کے مطابق کشتی حادثے میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 91 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

حماس کا جنگ بندی قرارداد کی منظوری پر اہم بیان

حکام کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا، جبکہ کشتی میں سوار افراد صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کیلئے جزیرے پر روانہ ہو رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں