جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

یمن میں عرب اتحاد کی فضائی بمباری،20 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

عدن: باغیوں کے زیر قبضہ یمن کے شہر حدیدہ میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 20 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی پورٹ سٹی حدیدہ میں فضائی کارروائی بدھ کو رات گئے کی گئی جب حوثی باغی دارالحکومت صنعاء پر قبضے کے دو سال مکمل ہونے کا جشن منارہے تھے۔

سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب اتحاد کے حمایت یافتہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے ایک عہدے دار نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ ضلع صوق الہنود میں کیا گیا۔

صنعاء میں موجود حوثی باغیوں کی انتظامیہ نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے غلطی سے حملے کی زد میں آگئے ہوں گے جبکہ حدیدہ میں صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حدیدہ کے الثورہ اسپتال کے ڈاکٹر خالد سہیل نے بتایا کہ ان کے پاس 12 لاشیں اور 30 زخمیوں کو لایا گیا۔

واضح رہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں 18 ماہ سے یمن میں فضائی کارروائی کررہا ہے اور اس کے حملوں میں اکثر عام شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں