تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

یمن کی موجودہ صورت حال سے کیسے نمٹیں؟ اقوام متحدہ کا اہم اجلاس

نیویارک: یمن میں خانہ جنگی کا حل نکالنے اور موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کا اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں مقامی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے ہے تاہم اس کے باوجود دوطرفہ حملوں کو سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یمن میں مذکورہ جنگ بندی معاہدے کو بچانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

اجلاس بند کمرے میں ہوا جبکہ اجلاس سے متعلق تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں، غیرملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین نے معاہدے کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے۔

اجلاس میں خصوصی مندوب برائے يمن مارٹن گرفتھس بھی شریک تھے، جو یمن میں فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر مسلسل آواز بلند کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے شدید تشویش کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں ہفتے حوثی باغیوں نے سعودی شہر پر ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔

یمن میں جنگ بندی امن کی جانب پہلا قدم ہے: مندوب اقوام متحدہ

دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے گذشتہ روز یمن میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 عام شہری مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یورپی ملک سویڈن میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں فریقن کے درمیان حدیدہ شہر میں جنگ بندی سمیت کئی نکات پر اتفاق ہوا تھا جس کے بعد یمن میں گذشتہ کئی برسوں سے جاری جنگ کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -