تازہ ترین

سعودی عرب میں یمنی شہری کا سر قلم کردیا گیا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جازان کے علاقے میں قتل کے ایک کیس میں سزائے موت پانے والے ایک یمنی باشندے کا قصاص میں سر قلم کرکے سزا پر عملدرآمد کرادیا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ سزا پانے والے یمنی مجرم شتوعی حسن محمد عولہ نے ایک یمنی احمد علی محمد ابراہیم کو بے رحمی سے قتل کردیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا گیا اور ملزم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سزا پانے کے بعد شتوعی نے سعودی عرب کی مختلف عدالتوں میں سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی مگر تمام عدالتوں نے ملزم کی اپیل کو مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ روز مجرم کی سزا پر عملدرآمد کردیا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لے لیا گیا۔ مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین کی یہ گرفتاریاں 24 اگست سے 30 اگست 2023 کے درمیان عمل میں لائی گئی ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے مطابق کل گرفتار شدگان میں سے 9124 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ 4284 گرفتار کئے گئے تارکین سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے، جبکہ 1943 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -