صنعا: یمن میں عوام نے حوثی قبائل کی حمایت اور اتحادی افواج کی فضائی کارروائیوں کے خلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔
اتحادی افواج کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےحوثی رہنما خالد المدنی کا کہنا تھا کہ وہ صبر سےکام لیتے ہوئے اپنے فیصلے اور پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شہر کے ایک اور حصے میں خواتین مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت کےسامنے اتحادی افواج کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
ملک میں جاری تنازعے کے سبب ملک میں غذائی اجناس، توانائی اورصحت سمیت دیگرسہولیات کا بحران پیدا ہوگیا۔
حالیہ ہفتوں میں معزول صدرمنصور ہادی کےحامیوں نے متعدد بڑے شہروں اور قصبوں کو جنگجوؤں سے حاصل کرلیا ہے۔