بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

یو یو ہنی سنگھ اپنے مشہور گانے سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مشہور ریپر، گلوکار اور اداکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے سب سے زیادہ مقبول ہونے والے ایک گانے سے متعلق انکشاف کر ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 میں ریلیز ہونے والی سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’چنئی ایکسپریس‘ کو کافی پسند کیا گیا تھا جبکہ اس کے گانے ’لنگی ڈانس‘ نے بھی مقبولیت حاصل کی تھی۔

مذکورہ گانا یو یو ہنی سنگھ نے گایا تھا جس کے بارے میں اب وہ بتاتے ہیں کہ جب شاہ رخ خان کو یہ گانا پیش کیا تو انہوں نے منظوری کے لیے تین ہفتے لیے۔

گلوکار نے بتایا کہ ’شاہ رخ خان کو یہ گانا پسند نہیں تھا۔ میں نے ان سے کہہ دیا تھا کہ اگر انہیں یہ گانا نہیں چاہیے تو میں اسے خود سے ریلیز کر دوں گا۔‘ بعد ازاں گانے کو تین ہفتے بعد منظوری ملی اور یہ ہٹ ہوا۔

یو یو ہنی سنگھ اپنے مشہور گانے سے متعلق انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں