لاہور: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا وہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہمراہ یارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔
لیگ اسپنر شاداب خان یارک شائر کے لیے وائٹلٹی بلاسٹ کے پہلے پانچ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، شاداب آخری چھ گروپ میچز میں یارکشائر کو دوبارہ جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف بھی وائٹیلٹی بلاسٹ میں یارک شائر کے لیے پہلے پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
🖋 Yorkshire County Cricket Club is delighted to announce the signing of Shadab Khan for this year’s Vitality Blast competition #OneRose
— Yorkshire CCC (@YorkshireCCC) April 1, 2022
یاد رواں برس شاداب خان اور حارث رؤف کے علاوہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حسن علی، اظہر علی اور نسیم شاہ بھی مختلف کاؤنٹی کی جانب سے کھیلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی مڈل سیکس کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
محمد رضوان جولائی کے وسط میں وائٹیلٹی بلاسٹ کے اختتام تک چیمپئن شپ اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔