بھارت میں ایک دکاندار نے 8 کلو وزنی سموسہ تیار کیا ہے جسے 30 منٹ کے اندر اندر مکمل کھا جانے والے کو انعامی رقم دی جائے گی۔
ریاست اترپریشن کے شہر میروت کے کُرتی بازار میں ایک دکاندار نے گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے 8 کلو وزنی سموسہ کھانے کا چیلنج دے دیا۔
اس خاص سموسہ کا نام ”باہوبلی“ رکھا گیا ہے۔ جو شخص اس سموسہ کو 30 منٹ کے اندر مکمل کھا لے گا اسے انعام کے طور پر 51 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سموسہ برصغیر کیسے پہنچا؟ دلچسپ تاریخی حقائق
ایسا چیلنج رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے دکاندار نے بتایا کہ میں سموسہ کو خبروں کی زینت بنانا چاہتا ہوں، سموسہ کو تیار کرنے میں 11 سو روپے خرچ ہوئے، اس میں آلو، مٹر، پنیر اور خشک میواجات شامل ہیں۔
دکاندار نے بتایا کہ ایسا کرنے کا ایک مقصد اپنی دکان کی مشہوری کرنا بھی ہے، دیگر شہروں سے فوڈ ویلاگرز ”باہوبلی سموسہ“ دیکھنے آ رہے ہیں۔