جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شوگر سے بچاؤ کیلئے انڈے ضرور استعمال کریں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ایک ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔

سردی کے موسم سے خود کو بچانے کے لیے انسان گرم تاثیر والی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیتا ہے تاکہ وہ خود میں ٹھنڈی ہواؤں اور کم درجہ حرارت سے مقابلے کی صلاحیت پیدا کرے۔

ویسے بھی موسم سرما میں انسان کی بھوک بڑھ جاتی ہے اور وہ ایسی خوراک جو گرمیوں میں کھائی نہیں جاتیں انہیں ٹھنڈے موسم میں روز مرہ کے طور پر استعمال کرتا ہے جیسے سوپ، خشک میوہ جات، گری، اور انڈے وغیرہ۔

- Advertisement -

ماہرین غذا کے مطابق سردیوں میں چند بنیادی بیماریوں سے بچنے کے لیے انڈوں کا استعمال ضروری ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ انڈا صحت مند غذا ہے جسے سردی میں اس لیے بھی کھانا چاہیے کیونکہ سرد موسم میں بہت سارے جراثیم انسان کو بیمار کرتے ہیں، انڈوں میں قدرتی طور پر ایسے اجزا موجود ہیں جو بیکٹیریا سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا افراد اگر صبح ناشتے میں انڈے کھائیں تو یہ ان کےلہے بے حد مفید ہیں، انڈوں میں اگرچہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر ان کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انڈے دنیا بھر میں پھیلتی اس وباء کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انڈوں میں شامل غذائی اجزاء جسم میں شوگر کو جذب ہونے میں مدد معاون ثابت ہوتے ہیں، جو لوگ ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہوتا ہے جو انڈے کھانا پسند نہیں کرتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں