اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، راستے بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے جبکہ مقررہ راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم شہات حضرت علی کرم اللہ وجہہ آج منایا جارہا ہے ، آج ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد ہو گا، جو امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

جلوس کی سکیورٹی پر پانچ ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں جبکہ جلوس کی تمام ترگزرگاہوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں پولیس کیساتھ رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر اسنائپر تعینات کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 815 ٹریفک پولیس افسران و اہلکار مرکزی جلوس کے راستوں اور متبادل ٹریفک روٹس پر تعینات کئے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

دوسری جانب لاہور میں بھی یوم علی پر شہربھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہوکر روایتی راستوں کی طرف گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر سادہ لباس اہلکار اور روٹس کی چھتوں پر اسنائپرزتعینات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں