تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملک بھر میں آج شہادتِ علی کرم اللہ وجہہ، ماتمی جلوس برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی : ملک بھر میں آج شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر عزاداران جلوس اور ماتم داری سے داماد رسول کا پرسہ دیں گے، کراچی میں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسنیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔۔۔

اکیس رمضان کی شب کو ابن ملجم کی وہ ضربت اور حسنین کو یتیم کردینے والی وہ قیامت خیز رات کیسے بھلائی جاسکتی ہے، جب حسنین سے شفیق بابا اور جہان سے داماد رسولﷺ کو چھین لیا گیا ، آج جگر گوشہ رسولﷺ اور چوتھے خلیفہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت پورے ملک میں عقیدت کے جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے عزاداران عقیدت کا اظہار ماتمی جلوس اور مجالس عزا منعقد کرکے کریں گے، کراچی میں یومِ علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے، نشتر پارک سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کے راستے پر موجود دکانوں کو سیل اور اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بندکردیا گیا ہے، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کلیئرنس کے بعد ہی نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوگا۔

لاہور میں یومِ علی کا جلوس قدیم مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس کےعلاوہ شہر بھر کی چھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے بھی جلوس برآمد ہوں گے۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ جلوسوں کے روٹ پر موبائل سروس بھی معطل رہے گی۔ جلوس کے روٹ پر ایک سو پچاس سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کا مرکزی جلوس رات نو بجے امام بارگاہ مبارک بانو موہن پورہ سے برآمد ہوگا، جبکہ اسلام آباد میں یوم علی کا مرکزی جلوس جی سکس امام بارگاہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہوگا۔ جلوس لال کوارٹر، صدر روڈ، لال مسجد سے ہوتا ہوا واپس جی سکس امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس میں داخلے کیلئے تین مقامات پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم علی کا مرکزی جلوس پنجابی امام بارگاہ علمدار روڈ سے رات نو بجے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ناصر العزا امام بارگاہ پرنس روڈ پر ختم ہوگا۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔ نیٹ ساؤنڈ پشاور میں نماز عشاء کے بعد کوہاٹی میں واقع امام بارگاہ اخون آباد سے مرکزی جلوس نکلے گا، جو
مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر گذشتہ روز سکھر میں ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا ، کراچی میں نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوا اور علی رضا امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

ملک بھرمیں یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کیلئے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -